احتساب نفس

اپنی خوبی پہ اترانے سے فرصت نہ ملے جب
،تو 
اپنے نقائص و خامیوں پہ نظر ڈالتا کون ہے؟
***
دوسروں کے پھٹے میں پیر اڑانے میں جب لطف آئے،
تو
 اپنے گریبان اور پیوند کو پھر دیکھتا کون ہے؟
***
سارا دن جب سیاست ہی میں بسر ہو جائے،
تو
 ملک کی فلاح و بہبود کا خیال رکھتا کون ہے؟
***
جب ہر شخص خود کو اہل و قابل سمجھتا ہو،
تو
 پھر اس دہر میں جاہل بچتا کون ہے؟

؎ راجیو رنجن پربھاکر

Comments

Popular posts from this blog

साधन चतुष्टय

जिन मुश्किलों में मुस्कुराना हो मना

रामचरितमानस में पर्यावरणतत्व का दिग्दर्शन