چند غور کرنے لایک باتےں
ہر انسان کو روز تنہائی میں کچھ دیر بیٹھ کر اپنے کردار و کارکردگی پر غور کرنا چاہیے۔ میرے حساب سے جن باتوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے وہ حسب ذیل ہے - ١. کیا اس نے اپنے کسی الفاظ سے کسی کا دل تو نہیں دکھایا؟ ٢. کیا اس کے کسی کام سے کسی شخص کو نقصان تو نہیں پہنچ گیا؟ جان بوجھ کر اگر نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو یہ اور بھی برا ہے۔ اس گناہ کی معافی ملنا بہت مشکل ہے۔ ہاں! اس کا انجام اپر والا جلد دے سکتا ہے۔ ٣. اگر اسنے کسی شخص سے کوئی وعدہ کیا ہو تو اسے پورا کرنے میں وہ کہاں تک کامیاب ہو پایا ؟ اگر کسی خاص وجہ سے اسے پورا کرنا اس کے اختیار کے باہر ہو گیا ہو تو اس شخص سے سچے دل سے افسوس ظاہر کر اس مابین معذرت عرض کرے۔ یہ بھی واضح رہے کہ وعدہ کر اس وعدے سے مکر جانا بہت خراب چیز ہے ۔ ٤. کیا کوئی ایسا موقع خالق نے اسے دیا جس میں وہ کسی غریب اور لاچار کی مدد کرنے کے قابل ہونے کے باوجود اس نے اس کی مدد نہیں کی۔ اس کے لیے وہ سچے دل سے معافی بھگوان سے مانگے اور دوبارہ ایسا موقع فراہم کرنے کی فریاد کرے۔ کیونکہ بھگوان بار بار یہ موقع نہیں دیتے۔ ٥.واضح رہے کہ آپ جتنا ان باتوں کو عمل میں لاینگے ات...